تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

طالبان پشتون قبائل کیلئے وجہ پریشانی بن گئے، امریکی جریدہ

جنگ نیوز -
نیو یارک…فارن ڈیسک… ایک امریکی جریدے کے مطابق طالبان پشتون قبائل کے لیے وجہ پریشانی بن گئے ،طالبان ان قبائل کو ملحد اور غدار کہتے ہیں،انہوں نے قبائلی سربراہوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کی پالیسی میں تیزی پیدا کردی ہے، 2010سے قبل پانچ برسوں میں 9جب کہ2010میں 42قبائلی سربراہوں کو قتل کیا گیا۔ امریکی جریدےStrategy Pageکے مطابق پاکستان میں طالبان پشتون قبائل کے لیے مسلسل مسائل پیدا کر رہے ہیں جن کا طالبان تحریک سے کوئی تعلق نہیں چاہتے۔ طالبان ان قبائل کو کافر یا ملحدheretics اور غدار کہتے ہیں۔ لیکن یہ کافی نہیں ہے ۔دیگر قبائل نے حکومت کی مالی امداد اور اسلحے سے ملیشیا بھی بنائی ہے تاکہ وہ قبائلی علاقے سے طالبان کو دور رکھ سکیں۔طالبان ان ملیشیا کے ساتھ جنگ کی بجائے مختلف دہشت گردی کے حربے جو انہوں نے القاعدہ سے سیکھیں ہیں وہ استعمال کرتے ہیں اور ان قبائلی رہنماوٴں کے خلاف موت کے دستوں اور خود کش بمبار بھیجتے ہیں اور خاص کر ان کے خلاف جو اس ملیشیاء کا سربراہ ہو۔گزشتہ سال سے طالبان کی طرف سے ان رہنماوٴں کے قتل کی پالیسی میں بہت تیزی آئی ہے۔2010سے قبل پانچ سالوں میں9 قبائلی سربراہوں کو قتل کیا گیا، جب کہ صرف2010میں42سربراہ قتل کیے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.