29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
خریف سیزن کے دوران پانی کی کمی نہیں ہوگی،چیئرمین ارسا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…چیئرمین ارسا راؤ ارشاد علی خان نے کہاہے کہ خریف سیزن کے دوران پانی کی کمی نہیں ہوگی اور صوبوں کو118ملین ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہوگا ۔ اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگومیں چیئرمین ارسا نے بتایا کی ارسا ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں خریف کے لئے پانی کی تقسیم کی منظوری دی گئی ہے ، خریف سیزن میں پنجاب کو36 اور سندھ کو31 ملین ایکڑفٹ پانی ملے گا، بلوچستان کو2 اور خیبر پختوانخوا کو1 ملین ایکڑ فٹ پانی ملے گا ۔چیئرمین ارسا نے بتایا کہ خریف سیزن میں لاسز13 اور سٹوریج10 ملین ایکڑ فٹ ہونے کا تخمینہ ہے جبکہ22ملین ایکڑ فیٹ پانی ڈاون سٹریم کوٹری میں جائے گا۔