29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
این آراونظر ثانی کیس پر درخواستوں پر سماعت اپریل میں متوقع
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ میں این آر او نظرثانی درخواستوں کے مقدمہ کی گیارہ اپریل سے سماعت شروع کئے جانے اور اس کے لئے سترہ رکنی بنچ تشکیل دیئے جانے کا امکان ہے۔ایڈووکیٹ آن ریکارڈ راجا عبدالغفور کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس سے این آر او نظرثانی کیس میں فریقین کو نوٹسز جاری ہوئے ہیں ، اس کے مطابق مقدمے کی سماعت گیارہ اپریل سے شروع کی جاسکتی ہے ، راجا عبدالغفور نے بتایا کہ اس مقدمہ کی سماعت کیلئے عدالت کا سترہ رکنی بنچ تشکیل دیا جاسکتا ہے ، سپریم کورٹ کے سترہ رکنی بنچ نے ہی این آر او کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اس قانون کے تحت ختم ہونے والے مقدمات بحال کرنے کا حکم دیا تھا ، اس پر حکومت اور دیگر فریقین نے نظرثانی کی درخواستیں دائر کی تھیں ، ان پر عدالت میں آخری سماعت گزشتہ برس اکتوبر میں ہوئی تھی اور اس کے بعد سے یہ زیر التوا چلاآرہا تھا۔