29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
صدرآصف زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس11 اپریل کو طلب کر لیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس گیارہ اپریل کو طلب کر لیا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر نے آئین کے آرٹیکل54 کی دفعہ ایک کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیاہے جو گیارہ اپریل کو سہ پہر چار بجے ہو گا۔ امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے بعد یہ قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس ہو گا جس میں مسلم لیگ ن کی طرف سے ریمنڈ کی رہائی کے حوالے سے تحریک التوا بھی جمع کرائی گئی ہے ۔قومی اسمبلی کے اس اجلاس میں اپوزیشن کی طرف سے حکومتی کارکردگی پر سخت تنقید کا بھی امکان ہے جبکہ صدارتی خطاب پر بحث کے دوران بھی اپوزیشن حکومت کو آڑے ہاتھوں لے گی۔