تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

مولانا فضل الرحمان کے بارے میں وکی لیکس کے مزید انکشافات

جنگ نیوز -
واشنگٹن…دو بار قاتلانہ حملے میں بال بال بچنے والے جمعیت علمائے اسلام ف کے قائد مولانا فضل الرحمان کے بارے میں وکی لیکس نے مزید انکشافات کیے ہیں ۔ دو ہزار سات کے دوران دورہ بھارت میں مولانا فضل الرحمان نے امریکا کو پیغام دیا تھا کہ وہ واشنگٹن کے طالبان کیساتھ مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں ۔ مولانا نے پاکستانی سیاست میں بڑا کردار ادا کرنے کیلئے امریکا سے مدد مانگی ۔بھارتی شہر چنائے میں امریکی پولیٹیکل قونصلر جیفری پیاٹ نے انیس مئی دو ہزار چھ اور اسسٹنٹ قونصلرAtul Keshap نے تین مئی دو ہزار سات کو واشنگٹن مراسلے بھیجے ۔ جیفری پیاٹ لکھتے ہیں کہ دو ہزار چھ میں مولانا کی بھارت آمد پر جمعیت علمائے ہند کے زیادہ تر رہ نماؤں نے ان سے رابطے نہیں کیئے ۔ نائب قونصلرAtul Keshap نے تین مئی دو ہزار سات کو بھیجے گئے مراسلے میں جمعیت علمائے ہند کے رہ نما محمود مدنی اور پندت این کے شرما سے ملاقاتوں کی تفصیل لکھی ۔ مراسلے کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے لگارتار دوسرے سال یعنی دو ہزار سات میں نئی دہلی آمد پر ان سے ملاقات کی جس میں انھوں نے امریکی حکام کیلئے پیغام دیا ہے کہ وہ افغانستان میں طالبان کو سیاست میں لانے کیلئے ثالثی کرنا چاہتے ہیں ۔ محمود مدنی نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستانی سیاست میں بھی بڑا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی ۔ مراسلے کے مطابق محمود مدنی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پاکستان میں کھل کر بات نہیں کرسکتے ۔ وہ ایک بات پاکستان میں کہیں گے تو دوسری بھارت میں ۔ محمود مدنی کا کہنا تھا کہ طالبان سے رابطوں کی وجہ سے مولانا کا پاکستانی سیاست میں امیج خراب ہے جبکہ حقیقت میں مولانا فضل الرحمان پرویز مشرف سے زیادہ اعتدال پسند ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.