تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بہبود خواتین،ماحولیات اور کھیل کی وزارتیں صوبوں کو منتقل کی جائیں گی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…صوبوں کو وزارتوں کی منتقلی کے تیسرے مرحلے میں بہبود خواتین،ماحولیات اور کھیل کی وزارتیں صوبوں کو منتقل کی جائیں گی۔وزارتوں کی منتقلی کے امور کا جائزہ لینے کیلئے اٹھارہویں ترمیم عمل درآمد کمیشن کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں میاں رضا ربانی کی صدارت میں منعقد ہوا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس مرحلے کے دوران مزید تین وزارتیں صوبوں کو منتقل کی جائیں گی جبکہ باقی وزارتوں کی منتقلی کا عمل چوتھے مرحلے میں مکمل کیا جائے گا کمیشن کا اگلا اجلاس7 اپریل کوہوگا جس میں تیسرے مرحلے میں وزارتوں کی منتقلی کے لئے کام کا آغاز کیا جائے گا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.