تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاکستان کیخلاف فتح سے بھارتی ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا،عمران خان

جنگ نیوز -
نئی دہلی…پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان لی جنڈ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف فتح سے بھارتی ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا جو سری لنکا کے خلاف فائنل میں اسے مدد دے گا،نئی دہلی میں ہونے والی ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ،پاکستان کے مقابلے میں سری لنکا بھارت کے لئے مشکل حریف ثابت ہو گا ،تقریب میں کلائیو لائیڈ ،ارجنارانا ٹنگا،کپل دیو اور ایلن بارڈر بھی موجود تھے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ گرین شرٹس کو شکست دینے کے بعد جو اعتماد دھونی الیون کوحاصل ہوا وہ فائنل میں ٹیم کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔پاکستان ٹیم کی پرفارمنس پر تبصرہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جلد وکٹیں گر جانے کی وجہ سے ٹیم پریشر میں آئی جو شکست کا باعث بنا ۔عمران خان پاکستان کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس سے مایوس نظر آئے ،ان کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ باآسانی حاصل کیا جاسکتا تھا لیکن ٹیم اچھا نہیں کھیلی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.