29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے کامران اکمل اوراحمد شہزاد کو ڈراپ کرنے کافیصلہ
جنگ نیوز -
کراچی…دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے حتمی ٹیم کا تعین کیا جاچکا ہے ، ٹیسٹ کر کٹ میں کامران اکمل کو ڈراپ کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کامران اکمل کی جگہ ان کے بھائی عدنان اکمل ویسٹ انڈیز کے خلاف2ٹیسٹ میں وکٹ کیپر ہو ں گے۔ ذرائع کے مطابق دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان ٹیم سے احمد شہزاد کو ڈراپ کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،احمد شہزاد نے ورلڈکپ کے5 میچو ں میں44رنز بنائے تھیان کی جگہ ون ڈے ٹیم میں عمران فرحت کو شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، ویسٹ انڈیز کے دورے میں قومی کرکٹ ٹیم2 ٹیسٹ،5 ون ڈے اور ایک ٹی20 میچ کھیلے گی۔