29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
انجلینا جولی کی زندگی کو کامک کتاب کی شکل میں پیش کردیا گیا
جنگ نیوز -
لاس اینجلس …ہالی ووڈ کی پُر کشش ترین اداکارہ Angelina Jolieکی زندگی ،شہرت کے حصول تک ان کا سفر،فلمی کیرئیر اور پارٹنر بریڈ پٹ کے ساتھ ان کے تعلقات کو کامک کتاب کی شکل میں گذشتہ روز جاری کردیا گیا ہے۔سوانح حیات کی شکل میں تیار کی گئی اس کامک کتاب Female Force: Angelina Jolieکو Brent Sprecherنے تحریر کیا ہے جبکہ جولی کی زندگی کا احاطہ کرتے خاکے Nuno Nobreنے تخلیق کیے ہیں۔بلیو واٹر نامی اشاعتی ادارے کے تحت شائع کی گئی اس 32صفحات کی کامک کتاب کی قیمتِ فروخت تقریباً4امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔