29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کنگنا راناوٹ ڈیپارٹمنٹ میں ابھیشک بچن کی بیوی بنیں گی
جنگ نیوز -
ممبئی … با لی وڈفلم Once Upon a Time in Mumbai میں عمدہ پر فارمنس دینے والی اداکارہ کنگنا راناوٹ رام گو پال ورما کی اگلی فلم میں ابھیشک بچن کی بیوی کے کردار میں جلوہ گر ہونگی۔ Department نا می اس فلم کی کاسٹ میں ابھیشک بچن ، سپر اسٹارامیتابھ بچن اور سنجے دت کے علاوہ کنگنا راناوٹ واحد فی میل ہیں جو مر کزی کردار ادا کریں گی۔ رام گو پال ورما کا اپنے اس انتخاب کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ کنگنا کی فلم گینگسٹر اور وہ لمحے دیکھنے کے بعد سے ہی ان کے ساتھ کا م کر نے کے خواہشمند تھے اور اب فلم ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے ان کی یہ آرزو پوری ہو رہی ہے۔دوسری جانب کنگنا راناوٹ نے بھی ابھیشک بچن کے مدِمقابل فلم کی واحد لیڈ فی میل کی اس آفر کو بخوشی قبول کر لیا ہے۔