29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی میں بھتہ خوری ،صدر آصف زرداری نے رپورٹ طلب کر لی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں بھتہ خوری کے واقعات کا نوٹس لے لیا ہے۔ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے فوری طور پر کراچی میں بھتہ خوری کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی ہے ، صدر آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ رحمان ملک کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں صوبائی حکومت کے ساتھ رابطہ رکھیں، کراچی میں دکانداروں نے بھتہ خوری کے خلاف دکانیں بند کر کے احتجاج کیاتھا۔