تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

عبدالحفیظ شیخ کی صدر سے ملاقات ،پیٹرولیم کی قیمتوں پربریفنگ دی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کرکے انہیں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے حساب سے مقامی سطح پرپٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے متعلق بریفنگ دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے صدر مملکت کووزارت پٹرولیم کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق بھیجی جانے والی سمری پربات چیت کی،سمری میں کہاگیاہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں ایک سو گیارہ ڈالر فی بیرل ہیں ، اگر اپریل میں قیمتوں میں اضافہ نہ کیاگیاتو حکومت کو 9ارب روپے کا بوجھ برادشت کرنا پڑے گا ۔ادھر وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں10سے12فیصد اضافہ تجویزکیاگیاہے اور اب فیصلہ وزارت خزانہ نے کرنا ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.