تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور سمیت پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز نے ایمرجنسی میں بھی کام بند کر دیا

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور سمیت صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز نے آوٹ ڈور، ان ڈور کے بعد ایمرجنسی میں بھی کام بند کر دیا۔ ہڑتال سے مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے،یکم مارچ سے آؤٹ ڈورمیں ہڑتال کر رکھی ہے۔ اب ڈاکٹروں نے ان ڈور اور ایمرجنسی میں بھی کام بند کر دیا۔31 روز سے جاری ہڑتال کے باعث لاکھوں مریضوں کو بغیر علاج اسپتالوں سے مایوس لوٹنا پڑا، جبکہ شدید بیمارمریضوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.