29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پٹرولیم کی تلاش ،کمپنیوں سے معاہدو ں کی پاسداری کرینگے،سید نوید قمر
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر نجکاری سید نوید قمر نے کہا ہے کہ حکومت قانون کے مطابق پٹرولیم کی تلاش اور پیداوارسے متعلق کمپنیوں کے ساتھ کئے گئے معاہدو ں کی پاسداری یقینی بنائے گی۔ وزارت نجکاری کی طرف سے جاری کیئے گئے اعلامیئے کے مطابق وزیر نجکاری پا کستان پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پرودکشن کمپنیز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات کر رہے تھے۔ ملاقات میں تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار کی کمپنیوں کے نمائندوں سے اٹھارویں ترمیم کے تناظر میں بات چیت ہوئی۔اٹھارویں ترمیم2010دوہزار دس کی شق172 میں صوبوں اور وفاق کو تیل و گیس کی تلاش میں برابر کے حصے دار بنایا گیا ہے۔سید نوید قمر نے ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو یقین دلایا کہ حکومت کوئی بھی فیصلہ یک طرفہ طور پر نہیں کرے گی اور پہلے کی طرح ان سے مشاورت کی جائے گی۔