تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پنجاب حکومت نے ساری رقم تندوروں میں جھونک دی، پر ویز الٰہی

جنگ نیوز -
خانیوال…چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہر مسئلے کا حل پکڑو اور جیل میں ڈالووالے حکمران مستقبل میں جب ووٹ لینے جائیں گے تو عوام بھی اپنے دروازے بند کرلے گی ۔خانیوال میں مسلم لیگ ق ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا،چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ انہوں نے پنجاب میں بجٹ کو سرپلس کیا جبکہ موجودہ حکومت نے ساری رقم تندوروں میں جھونکنے کے بعد صوبائی اثاثوں کو بھی فروخت کرنے کے اشتہار دے دیئے ہیں،جو دیکھ کر انہیں بہت دکھ ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ امن و امان قائم رکھنے کے لئے انہوں نے پٹرولنگ پولیس قائم کی جبکہ شہباز شریف نے ان کا پٹرول بھی بند کر دیا۔ کنونشن کے اختتام پر راستہ نہ دینے پر کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوگئی اور ایک دوسرے پر کرسیاں بھی پھینکی گئیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.