تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

مولانا فضل الرحمان پر حملہ،حافظ سعید کی شدیدالفاظ میں مذمت

جنگ نیوز -
لاہور…جماعة الدعوة کے امیرپروفیسر حافظ محمدسعید نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر ہونے والے حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران ملک میں امن و امان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ۔ان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی دینی جماعت کے سربراہ پرمسلسل دوسرا حملہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بیرونی قوتیں منظم سازشوں اور منصوبہ بندی کے تحت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ اسلام دشمن طاقتوں کی ملک میں مداخلت خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے جب تک اس بڑھتی ہوئی مداخلت کو ختم نہیں کیا جاتا ملک میں امن و امان کا قیام کسی صورت ممکن نہیں ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.