تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

تربت میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا،5 افراد جاں بحق

جنگ نیوز -
تربت…تربت میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق تربت کی تحصیل تمپ کے علاقے کوہاڈ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا جس کی زد میں آکر ایک گاڑی مکمل طور تباہ ہوگئی اور اس میں سوار تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گئے۔دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے و الے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔لیویز ذرائع کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.