تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

خود کش حملے کے بعد گاڑی پر فائرنگ بھی کی گئی،مولانا فضل الرحمن

جنگ نیوز -
پشاور…مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ خود کش حملے کے بعد میری گاڑی پر فائرنگ کی گئی اور حملہ آور کو علم تھا کہ میں گاڑی میں کس طرف بیٹھتا ہوں۔لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں چارسدہ خودکش حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت امن و امان کے قیام میں ناکام ہوچکی ہے اور کوئی شخص محفوظ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان پر خودکش حملہ کے بعد فائرنگ بھی کی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.