تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پٹرولیم مصنوعات سے حکومت کو128 ارب روپے کا ٹیکس حاصل ہوا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرکے سبسڈی کے دعوے کرنے والی حکومت جولائی تا دسمبر پٹرولیم مصنوعات سے128 ارب روپے سے زیادہ کا ٹیکس حاصل کرچکی ہے اور یہ رقم پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کے علاوہ ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جولائی سے دسمبر تک محصولات کی ششماہی رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گیس سے11 ارب32کروڑ روپے کی ٹیکس آمدنی ہوئی۔خدمات پر15 ارب23کروڑ روپے بلواسطہ ٹیکس حاصل ہوا۔ اس دوران گاڑیوں کی درآمد سے12ارب96کروڑ روپے کسٹم ڈیوٹی حاصل ہوئی۔چائے اور کافی پر کسٹم ڈیوٹی ایک ارب72کروڑ روپے رہی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی سے دسمبر تک ٹیلی کام سیکٹر سے23 ارب اور خوردنی تیل سے22 ارب روپے کا ٹیکس حاصل ہوا، اس دوران بجلی کے بلوں سے7 ارب اور ٹیلی فون کے بلوں سے12 ارب روپے ود ہولڈنگ ٹیکس جمع ہوا۔ مشروبات پر4 ارب87 کروڑ روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع ہوئی گزشتہ سال کی نسبت17.3 فی صد کم رہی۔ جولائی سے دسمبر تک سیمنٹ سیکٹر میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی گزشتہ سال کی نسبت18.4 فی صد کم رہی۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.