29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
روس: چڑیا گھر سے ریکون کے بھاگنے کی کو شش نا کا م بنادی گئی
جنگ نیوز -
ماسکو…روس میں ریسکیو ٹیم نے گوشت خور جا نور ریکون(Raccoon)کی چڑیا گھر سے بھاگنے کی کو شش کونا کا م بنادی۔ریکون جوکہ شما لی امریکہ میں کثرت سے پایا جا تا ہے چڑیا گھر کی چا ر دیواری سے با ہر نکلنے میں تو کا میاب ہو گیا لیکن سیکورٹی والوں کی نظروں سے نہ بچ سکا ۔ریکون ریسکیو ٹیم کی پہنچ سے بچنے کیلئے درختوں پر چڑھ گیا جسے شاخ کھینچ کر نیچے لایا گیا تو اس نے سٹرک پر اپنے پیچھے آنے والی ریسکیو ٹیم کو بھگا بھگا کر تھکا دیا۔بلاخر کامیابی ریسکیوٹیم ہی کی ہو ئی جنھوں نے ریکون کو پکڑ کر کمبل میں لپیٹ کر چڑیا گھر کی انتظا میہ کے حوالے کر دیا۔