تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

اقتصادی ماہرین روایت کے برعکس سفارشات پیش کریں،صدر زرداری

جنگ نیوز -
اسلام آباد...صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بیمار معیشت ورثے میں ملی، چیلنجز قبول کرتے ہوئے اقتصادی بحالی کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے اقتصادی ماہرین روایتی طریقہ کار کے برعکس سفارشات پیش کریں۔ایوان صدر میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف اکنامک کے دوسرے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ توانائی کی کمی، سرکولر ڈیٹ، اصلاحات اور اداروں کی تنظیم نوملک کو درپیش اہم مسائل ہیں ۔صدرزرداری نے کہاکہ معیشت کی مضبوطی کے لیے اقتصادی پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے ، حکومت نے مشکل فیصلے کیے اب معیشت کی بحالی کے مثبت اشارے ملنا شروع ہو گئے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.