29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
عدلیہ کا احترام کر تے ہیں تاہم عدلیہ کو بھی عدلیہ بننا ہو گا،ذو الفقار مرزا
جنگ نیوز -
اسلام آباد...سندھ کے وزیر داخلہ ذولفقار مرزا نے کہا ہے کہ جوبھی ان سے طاقت کی زبان میں بات کرے گا وہ دو گناہ بڑھ کر طاقت سے جواب دیں گے ۔اسلام آباد ائیر پورٹ پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے خطاب میں ذولفقار مرزا کاکہناتھاکہ وہ عدلیہ کا احترام کر تے ہیں تاہم عدلیہ کو بھی عدلیہ بننا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ عوام اور جمہوریت کے دشمن کبھی وردی میں اور کبھی عدلیہ میں چھپ کر حملے کر تے ہیں ۔