تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

اقوام متحدہ سمیت ہرجگہ بنگلہ دیش کی حمایت کی جائے گی،لطیف کھوسہ

جنگ نیوز -
لاہور...گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش برادر اسلامی ملک ہے او آئی سی اور اقوام متحدہ سمیت ہرجگہ اس کی حمایت کی جائے گی۔گورنر پنجاب نے یہ بات بنگلہ دیش کے قومی دن کے موقع پر لاہور میں ہونے والی ایک تقریب میں کہی۔ان کہنا تھا کہ بنگلہ دیش اور پاکستانیوں کے دل اکٹھے دھڑکتے ہیں،دونوں ملک مل کر برصغیر میں طاقت بن کر ابھریں گے،گورنرلطیف کھوسہ نے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے پر بنگلہ دیشی عوام کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے بنگلہ دیش ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔تقریب میں بنگلہ دیشی ہائی کمشنر سہراب حسین نے کیک کاٹا،تقریب میں امریکی قونصل جنرل کارمیلا کانرائے اورسیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.