تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

دہشتگردوں کی جانب سے تاجروں کو دھمکیوں پر رابطہ کمیٹی کی تشویش

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے برنس روڈ ،اردو بازار اور شہرکے دیگر علاقوں میں گینگ وار کے دہشت گردوں کی جانب سے تاجروں و صنعتکاروں میں بھتہ کی پرچیاں تقسیم کرنے،بھتہ نہ دینے پر انہیں تشدد کا نشانا بناکر شدید زخمی کرنے اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر گہری تشوش کا اظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گردوں کی جانب سے مختلف علاقوں میں تاجروں کو بھتہ کی پر چیاں تقسیم کرنا اور بھتہ نہ دینے پر انہیں قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا پرامن شہریوں کو ہراساں کرنے کے متراف ہے جو حکومتی ارکان کیلئے نہ صرف لمحہ فکریہ ہے بلکہ یہ کہا جائے کہ دہشت گردوں کو جرائم کی کھلی کارروائیاں کر نے کا لائنس دے دیا گیا ہے تو غلط نہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کی ترقی و خوشحالی کامحور ہے اور یہاں کہ تاجروں اور کارو باری حضرات کو جرائم پیشہ گینگ وار کے دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑنا ملک کی معاشی ، قتصادی ترقی پر قد غن لگاکر اسے تنزلی کی جانب مائل کرنے کے متراد ف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شہرکے مختلف علاقوں سے گینگ وار دہشت گردوں کی جانب سے تاجروں ، صنعتکاروں،فنکاروں اور زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے نہ صرف بھتہ طلب کرنے کے وقعات بلکہ بھتہ نہ دینے پر انہیں بے دردی سے قتل کرنے کے واقعات بھی ریکارڈ پر موجود ہیں تاہم آج بھی ان واقعات ملوث دہشت گرد عناصر قانون کی گرفت سے دور ہیں بلکہ وہ آزادانہ طور پر شہر بھر میں بھتہ وصول کرنے دہشت گردیوں کی واردات میں بلا خوف مصروف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری اوران کے خلاف تاجربرادری اور مارکیٹوں کی انجمنوں کی جانب سے پرامن احتجاج بھی ریکارڈ کرائے جاتے رہے تاہم حکومتی ارکان اور انتظامیہ کی جانب سے گینگ وار کے دہشت گردوں کیخلاف پر اسرار خاموشی اور کسی بھی قسم کی عملی کارروائی سے گزیر کیا جارہاہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت اصف علی زداری ، وزیر اعظم سیدیوسف رضاگیلانی، وفاقی داخلہ رحمن ملک اور وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاہے کہ شہرکے مختلف علاقوں میں گینگ وار کے دہشت گردوں کی جانب سے تاجروں، صنعتکاروں، مارکیٹ انجمنوں، فنکاروں اور دیگر شعبہ سے تعلق رکھنے والے سے افراد میں بھتہ کی پرچیاں تقسیم کرنے کا سختی سے نوٹس لیاجائے ، اس میں ملوث دہشت گردوں عناصر کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہرقیمت پر یقینی بنایا جائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.