تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لندن:نواز شریف صحت یاب،سیاسی سر گرمیاں شروع

جنگ نیوز -
لندن…مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے صحت یابی کے بعد سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے ، گزشتہ چند دنوں سے نواز شریف لندن میں زیر علاج تھے، آج نواز شریف نے لندن میں راجہ ظفر الحق ، طاہر برجیس ،ظفر اقبال جھگڑا ،مسلم لیگ یوکے کے صدر ناصر بٹ اور زبیر گل کے ہمراہ آج پہلی پارٹی میٹنگ کی، اس اجلاس میں نواز شریف نے اپنی صحت کے بارے میں کہا کہ یہ ایک معمول کا چیک اپ تھا جس کے دوران انکشاف ہوا کہ دل کی شریان سے خون رس رہا ہے، جس کی سرجری کرنا پڑی۔ نواز شریف نے مزید بتایا کہ انہیں کئی مرتبہ اپنے دل میں ہلکا درد محسوس ہوتا تھا جس کا ذکر وہ کسی سے نہیں کرتے تھے سوائے راجہ ظفر الحق کے،لیکن کسی کو اس بات کا خیال ہی نہیں تھا کہ کہ یہ درد اتنا خطرناک بھی ہوسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب کبھی وہ پاکستان کی سیاسی صورتحال کے بارے میں سوچتے تھے تو درد محسوس کرتے تھے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.