تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

دہشت گردوں کوبتانا چاہتاہوں اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا،آغا سراج

جنگ نیوز -
کراچی…آغاسراج درانی کا کہنا ہے کہ ان کے سیکورٹی افسرکو پیچھے سے وار کرکے شہیدکیاگیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کوبتانا چاہتاہوں کہ اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا۔انہوں نے یہ بات پیپلزسیکریٹریٹ کراچی کے نزدیک اپنے سیکورٹی افسرعمران بخش کی نماز جنازہ کے بعدمیڈیا سے گفتگومیں کہی۔آغا سراج درانی کا کہنا تھاکہ عمران بخش کو دھمکیاں ملتی رہتی تھیں دھمکیاں دینے والے بہادر نہیں اس لئے انہوں نے پیچھے سے وار کیا۔ان کا کہنا تھاکہ کہ وہ بینظیربھٹو کے جانثار ہیں ظالموں اور دہشت گردوں سے نہیں ڈریں گے اور اپنے مشن پر لگے رہیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.