تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سردار مہتاب خان کی مولانا فضل الرحمان پر خود کش حملے کی مذمت

جنگ نیوز -
پشاور…پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختون خوا نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر چارسدہ میں خودکش حملے کی مذمت کی ہے اور دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سردار مہتاب احمد خان نے مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر خود کش حملے کی مذمت کی اور اسے غیر انسانی عمل قرار دیااور واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان پر ہونے والے حملوں کی تحقیقات کرکے ملزموں کو بے نقاب کیا جائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.