29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پشاور:پٹرول ذخیرہ کرنے پر پٹرول پمپ مالک گرفتار
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پٹرول پمپوں پر چھاپے مارتے ہوئے ایک پٹرول پمپ مالک کو گرفتار کر لیا۔پٹرولیم مصنوعات کیقیمتوں میں اضافے اور پٹرول ذخیرہ کرنے کی شکایات پر پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف پٹرول پمپوں پرکارروائی کی۔ ضلعی انتظامیہ کے حکام نے پشاور صدر سمیت باڑہ روڈ پر مختلف پٹرول پمپوں پر بھی چھاپے مارے۔ اور پمپ مالکان کو خبردار کیا کہ تیل ذخیرہ کرکے مصنوعی قلت پیدا کرنے اور شہریوں کو پریشان کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔