تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں8 سے11 روپے اضافے کا امکان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…مارچ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب آئندہ ماہ کیلئے بھی قیمتوں میں8 سے11 روپے اضافے کا امکان ہے۔وزارت پیٹرولیم کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کیلئے آج ہونے والے اعلان میں10 سے 12 فیصد اضافہ متوقع ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت8 روپے اضافے کیساتھ 84روپے58 پیسے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے، ہائی اوکٹین7 روپے4 پیسے بڑھ کر 98 روپے فی لیٹر، ڈیزل10روپے78 پیسے بڑھ کر93 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل11 روپے مہنگا ہوکر85 روپے45 پیسے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہوگیا ہے اور اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھائی گئیں تو حکومت کو صرف اپریل کے مہینے میں9 ارب روپے کی سبسڈی دینی پڑے گی جبکہ حکومت پہلے ہی دسمبر سے مارچ تک تقریباً21 ارب روپے سبسڈی دے چکی ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.