تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بھارت: پروفیسر کی خود کشی کی تحقیقات سی بی آئی سے کرائی جائیں،طلبہ تنظیم

جنگ نیوز -
بھارت: پروفیسر کی خود کشی کی تحقیقات سی بی آئی سے کرائی جائیں،طلبہ تنظیم

بھوپال… بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا نے ایک پروفیسر کی خود کشی کی تحقیقات بھارتی خفیہ ایجنسی سی بی آئی سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے، بھارتی حکمران جماعت سے وابستہ طلبہ تنظیم(NSUI) پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ مظاہرین مطالبہ کر رہے تھے پروفیسر بھگونت راؤ کے ساتھ بد سلوکی کرنے والے بی جے پی کے حامی طلبہ کو لگام دی جائے ۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ اگر وزیر اعلیٰ نے واقعے کی تحقیقات نہ کرائیں تو وہ سڑکوں پر آجائیں گے اور پھر بھی کچھ نہ ہوا تو وہ خود کشی بھی کرسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.