تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بھارت کی آبادی ایک ارب21کروڑ ہوگئی

جنگ نیوز -
بھارت کی آبادی ایک ارب21کروڑ ہوگئی

نئی دلی …ایک سو81ملین افرادکااضافہ کرکے بھارت نے اپنی آبادی ایک ارب 21کروڑ کرلی ہے۔آبادی کی موجودہ17اعشاریہ چھ فیصد شرح کے مقابلے میں سن دوہزارگیارہ میں یہ شرح21اعشاریہ 5فیصدتھی۔تاہم خطرناک بات یہ ہے کہ لڑکوں کوترجیح دینے کارویہ اب پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گیاہے۔بھارت تقریبا سوارب افراد کے ساتھ اب دنیا کی آبادی کاسترہ فیصد بن گیاہے۔گرچے 90برس میں گروتھ پہلی بارسست روی کاشکار ہوئی ہے مگر مردم شماری کے ابتدائی تخمینے کے مطابق اس ملک کی آبادی ایک ارب 21کروڑ ہوگئی ہے۔مردم شماری کے کمشنرچندرامولی کی جانب سے جاری یہ ابتدائی نتائج ہیں اورحتمی نتائج اگلے برس متوقع ہیں۔ کمشنرنے بتایاکہ سب سے زیادہ آبادی والی ریاستوں میں بھی شرحکم دیکھنے میں آئی ہے۔یہ نہیں کہ تعدادنہیں بڑھی ۔وہ بڑھی ہے مگرنسبتاکم۔آبادی کی شرح کااندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ مردم شماری کرنیوالے افرادکی تعداد27لاکھ تھی جنہوں نے3سوملین گھروں کاسروے کیا۔اہلکاروں کی تعدادکئی ممالک کی مجموعی آبادی سے بھی زیادہ ہے۔مردم شماری نے یہ تلخ حقیقت پھراجاگرکی ہے کہ لڑکیوں کوپالنے کے بعدان کی شادی پراخراجات کے لیے قرض لینے پرمجبوربھارتیوں کی اکثریت لڑکوں کوترجیع دیتی ہے۔اس ملک میں 6برس کی عمر کے ایک ہزارلڑکوں کے مقابلے میں صرف 9سو14لڑکیاں ہیں۔بھارت کے وزیرداخلہ نے کہاکہ جوبھی پالیسیاں اپنائی گئی تھی ان کاجائزہ لینے کی ضرورت ہے کیونکہ بچوں کی جنس سے متعلق جوبھی پالیسی پچھلے چالیس برس میں بنائی گئی ہے اسکاکچھ اثرنہیں ہوااسلیے مکمل جائزہ لیاجاناچاہیے۔چین ایک ارب34کروڑافرادکے ساتھ اب بھی آبادی کے لحاظ سے دنیامیں پہلے نمبرپرہے مگرجس رفتارسے بھارت کی آبادی بڑھ رہی ہے،خیال ظاہرکیاجارہاہے کہ سندوہزارتیس تک بھارت آبادی کی جنگ میں چین کومات دیدے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.