تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

روسی ارب پتی یوری ملنرنے امریکی تاریخ کامہنگاترین مکان خرید لیا

جنگ نیوز -
روسی ارب پتی یوری ملنرنے امریکی تاریخ کامہنگاترین مکان خرید لیا

ماسکو…روس کے ارب پتی یوری ملنرYuri Milnerنے امریکی تاریخ کامہنگاترین مکان خرید لیاہے۔اس سنگل فیملی ہوم کی مالیت سوملین ڈالر ہے۔یہ محل نمامکان کیلے فورنیاکے لاس آلٹوس میں واقع ہے۔اوراسے روس کے اس ارب پتی شخص نے خریدا ہے جواپنی اہلیہ اوردوبچوں کے ساتھ ماسکو میں رہائش پذیرہے۔49 سالہ یورپی ملنر کایہ نیاگھر25ہزار5سو اسکوائرفٹ پرپھیلا ہوا ہے جس میں 9باتھ روم ،ایک بال روم،ہوم تھیٹر،ٹینس کورٹ ،اندرون اوربیرون خانہ سوئمنگ پولز ہیں۔یہ گھرسن دوہزار ایک سے سن دوہزار9کے درمیان تعمیر ہواہے اوراسے خریدنے والے ملنرڈیجیٹل اسکائے ٹیکنالوجیزکے سی ای او ہیں اورانہوں نے فیس بک،گروپ آنGroupon اورزینگاZyngaمیں بھی بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.