تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پنجاب:ینگ ڈاکٹرزکا سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

جنگ نیوز -
لاہور ... ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ان کے ساتھ طے شدہ شرائط سے یوٹرن لے لیا ہے۔اس سے پہلے جمعرات کو سینئر مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ذوالفقار کھوسہ سے2ملاقاتوں کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں میں اضافے کیلیے یکم مارچ سے آؤٹ ڈورمیں ہڑتال کر رکھی ہے،انہوں نے پہلے کئی دن تک آؤٹ ڈور میں کام بند رکھا،29مارچ کوپنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیا،اور ایوان میں جانے کی کوشش کی،اس دوران ڈاکٹروں کا پولیس سے تصادم بھی ہوا،اورپولیس نے 40سے زائد ڈاکٹرحراست میں لے لئے،بعد میں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ان ڈاکٹروں کو رہا کیا گیا۔گرفتاریوں کے بعد ڈاکٹروں نے اِن ڈور اور ایمرجنسی میں بھی کام بند کر دیا،جس سے مریضوں کو جان کے لالے پڑگئے۔ینگ ڈاکٹروں کے وفد نے30مارچ کو وزیراعلیٰ پنجاب کے سینئر مشیرسردار ذوالفقار خان کھوسہ سے2بار ملاقات کی،اور ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔تاہم رات گئے ینگ ڈاکٹروں کی تنظیم نے ایک اجلاس کے بعد پھراعلان کیا کہ ینگ ڈاکٹر سرکاری اسپتالوں کے آؤٹ ڈور، اِن ڈور اور ایمرجنسی میں ہڑتال جاری رکھیں گے۔ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت صرف ہاؤس جاب اور میڈیکل آفیسرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرنا چاہتی ہے جو انہیں کسی صورت قبول نہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.