تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

دل کی گہرائیوں سے قوم کے شکر گزارہوں،شاہد خان آفریدی

جنگ نیوز -
کراچی ... پاکستان کر کٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفرید ی نے کہا ہے کہ وہ دل کی گہرائیوں سے قوم کے شکر گزارہیں،قوم نے اسی طرح ساتھ دیا تو بہتر پرفارمنس دکھائیں گے ،ٹیم میں چاروں صوبوں کے لڑکے ہیں جو ایک ہوکرکھیلتے ہیں ، اورہمارا مقصد متحد ہوکر کھیلنا تھا ،پاکستان پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفرید ی کا کہنا تھا کہ ٹیم نے بھارت کو کم سے کم اسکور کرنے پر مجبور کر دیا،ورلڈ کپ میں بیٹنگ ناکام، بولنگ کامیاب رہی ، انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز جانے کا فیصلہ چند روز میں کروں گا،سینئرز کو ریسٹ دے کر نئے لڑکوں کو چانس دینا چاہیے،انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کو بیٹنگ کوچ فراہم کرنا چاہیے ،ٹیم نے مشکل وقت میں ایک جان ہوکر پرفارم کیا ،اس موقع پر شائقین کرکٹ کی جانب سے گل پاشی بھی کی گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.