تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

امریکا نے پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کو خوش آئند قرار دیدیا

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکا نے پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ہے اور میچ کو ورلڈ کلاس کرکٹ ،اسٹیٹس مین شپ اور اسپورٹس مین شپ کہا ہے۔واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ورلڈ کپ کرکٹ کے بہترین سیمی فائنل پر دونوں ملکوں کی عوام اوروزرائے اعظم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان کرکٹ ڈپلومیسی خوش آئند ہے۔انھوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ کے دوران ورلڈ کلاس کرکٹ ،اسٹیٹس مین شپ اور اسپورٹس مین شپ دیکھنے میں آئی۔انھوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکراتی عمل کو وسعت دینے کا خیر مقدم کیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات سے سیکریڑی داخلہ ملاقات میں کئے جانے والوں فیصلوں میں عمل درآمد کرنے میں مدد ملے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.