تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے، نواز شریف

جنگ نیوز -
لاہور … مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پہلے ہی سے مہنگائی اور غربت کی چکی میں پسے عوام کی زندگیوں میں مزید مشکلات اور مہنگائی میں اضافے کا باعث بنے گا۔مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیاہے کہ حکومت اگر کرپشن پر قابو پالیتی تو اسے آئے دن پیڑولیم کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنا پڑتا۔نواز شریف کا کہنا تھاکہ حکومت عوام کے صبر کا امتحان نہ لے۔نواز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون حالیہ اضافے کو مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.