تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

خیبرایجنسی،نیٹوآئل ٹینکرز کے ٹرمنل کے تین چوکیدارقتل ،دواغوا

جنگ نیوز -
پشاور…خیبرایجنسی میں شدت پسندوں نے نیٹوآئل ٹینکرز کے ٹرمنل کی چوکیداری کرنے والے تین افراد کو قتل اور دو کو اغوا کرلیا۔ خاصہ دار فورس کے مطابق واقعہ لنڈی کوتل بازار میں پیش آیا جہاں نیٹو آئل ٹینکرز کے ٹرمنل پر 5 چوکیدار ڈیوٹی دے رہے تھے۔ شدت پسندوں نے اچانک ٹرمنل پر دھاوا بول کر ڈیوٹی دینے والے تین چوکیداروں کو موقع پر ہی قتل اور دو کو اغوا کرلیا۔ جبکہ ٹرمنل پر کھڑے نیٹو کے آئل ٹینکرز کو بھی جلانے کی کوشش کی تاہم وہ محفوظ رہے۔ شدت پسندوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے تینوں افرادلنڈی کوتل کے رہائشی ہیں۔ جو گزشتہ تین سال سے نیٹو آئل ٹینکرزکے ٹرمنل پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.