تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور،انٹرسٹی کرایوں میں15فیصد اضافہ،اطلاق آج سے ہوگا

جنگ نیوز -
لاہور…پیڑولیم کی قمیتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے لاہور میں انٹر سٹی کرایوں میں 15فیصد اضافہ کر دیا ہے جبکہ شہریوں نے حالیہ اضافے کو مسترد کر دیا ہے۔ جنرل سیکرٹری پنجاب ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ارشد نیازی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ کرائے میں اضافہ کا اطلاق آج دوپہر 12 بجے کے بعد کیا جائے گا جبکہ پنجاب ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیڑولیم کی قمیتوں میں9 سے تیرہ فیصد اضافے کے بعد پرانے کرائے جاری رکھنا ممکن نہیں تھا۔ دوسری جانب شہریوں نے حالیہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے قمیتوں کو واپس لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کا کہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے طوفان سے پہلے ہی انکا جینا دو بھر ہے اور اس اضافے سے اشیائے ضروریہ کی قمیتوں میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.