تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور،کینال روڈ پر ٹریفک حادثہ،ٹرک ڈرائیور شدید زخمی

جنگ نیوز -
لاہور…کینال روڈ لاہور پر تیز رفتار منی ٹرک کھمبے سے ٹکرا کر الٹ گیا جس کے باعث ڈرائیور کو شدید زخمی حالت میں3گھنٹے کی کوشش کے بعد باڈی کاٹ کر نکالا گیا۔ تیز رفتار منی ٹرک ملتان سے چمڑہ لے کر مصری شاہ جا رہا تھاکہ صبح 5 بجے کے قریب ڈرائیور قمرکو اونگھ آ گئی جس سے منی ٹرک مال روڈ انڈر پاس کے قریب ایک بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا ۔حادثے کے باعث ٹرک ڈرائیور پھنس گیا جسے نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں پہنچیں جنہوں نے 3گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد ٹرک کی باڈی کاٹ کر ڈرائیور کو باہر نکالا اور سروسز اسپتال منتقل کر دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.