تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

رافیل نڈال اور راجر فیڈرر میامی ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جنگ نیوز -
میامی…عالمی نمبر ایک رافیال نڈال اور سابق چیمپین راجر فیڈرر میامی ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، روس کی ماریہ شاراپووا خواتین ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔ امریکہ کے شہر میامی میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں فرانس کے جلز سمون کے ریٹائر ہوجانے کی وجہ سے راجر فیڈرر لاسٹ فور میں پہنچ گئے، سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ عالمی نمبر ایک رافیال نڈال سے ہوگا، کوارٹر فائنل میں نڈال نے ٹامس برڈخ کو چھ دوم تین چھ اور چھ تین سے شکست دی، دوسری جانب روس کی ماریہ شاراپووا سات ماہ میں پہلی بار کسی ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی، سیمی فائنل میں انہوں نے جرمنی کی آنڈریا پیٹکووچ کو تین چھ، چھ صفر اور چھ دو سے شکست دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.