تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ہزاروں لاپتہ شہریوں کی تلاش کیلئے جاپانی،امریکی فوجیوں کا آپریشن

جنگ نیوز -
ٹوکیو…جاپان اور امریکا کے ہزاروں فوجیوں نے زلزلے اور سونامی کے بعد لاپتہ ہونے والے شہریوں کی تلاش کے لیے مہم شروع کردی۔ جاپان میں 11 مارچ کو آنے والے زلزلے اور سونامی کی تباہ کاریوں سے کسی حد تک نمٹنے کے بعد اب لاپتہ لوگوں کی تلاش شروع ہوگئی ہے۔ جاپانی حکام نے بتایا ہے کہ سونامی کے بعد سے اب تک کم از کم 16441 لوگ لاپتہ ہیں۔ مہم کے دوران 17 ہزار جاپانی اور سات ہزار امریکی فوجی حصہ لیں گے، مہم کے دوران 120 طیارے اور ہیلے کاپٹروں کے علاوہ 65 کشتیاں بھی حصہ لے رہی ہیں۔ تاہم تابکاری کے اثرات کی وجہ سے فوکوشیما ایٹمی پلانٹ کے ارد گرد کے تیس کلو میٹر کے علاقے میں تلاش نہیں کی جائے گی۔ جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ ملنے والی لاشوں کو جلانا ممکن نہیں ہوگا کیونکہ اس سے تابکاری اثرات مزید بڑھ سکتے ہیں۔ جاپان میں مردوں کو جلانا ایک معمول ہے۔ اسی دوران جاری ہونے والی رپورٹ میں جاپان کی معیشت بہتر ہونے کے بھی اشارے ملے ہیں۔ کاروبار پر اعتماد کی شرح پانچ پوائنٹ سے بڑھ کر چھ ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.