29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ورلڈ کپ فائنل کا ٹکٹ 4.78لاکھ روپوں تک میں فروخت
جنگ نیوز -
ممبئی…فارن ڈیسک…کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل کی عام ٹکٹ دو لاکھ 40ہزار اور وی آئی پی ٹکٹ چار لاکھ 78ہزار میں فروخت کی جارہی ہے ۔بھارتی اخبار’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ عالمی کپ کے فائنل میچ میں معاشیات کا آسان سا اصول طلب کے مقابلے میں سپلائی اپنے عروج پر ہے۔کرکٹ کے مداحوں نے ویسٹ ایونیو اسٹینڈ کی ایک ٹکٹ کی قیمت ایک لاکھ 25ہزار(پاکستانی239,276.89 روپے) سے خرید رہے ہیں جب کہ اس کی اصل قیمت بھارتی روپے کے لحاظ سے37ہزار 5 سوہے۔بلیک کرنے والے ایک ٹکٹ کی فروخت پر بھاری منافع کما رہے ہیں ۔ اصل قیمت سے تقریبا 10 گنا زیادہ قیمت میں ٹکٹ فروخت کیے جارہے ہیں۔پرستاروں کا کہنا ہے کہ ٹکٹ اتنے قیمتی ہیں کہ ان کوسونے کے وزن کے حساب سے فروخت کرنا چاہیے۔ڈرامائی طور پر بدھ کے روز جب بھارت موہالی میں سیمی فائنل میں پاکستان کو ہرا دیا تو اس وقت ٹکٹوں کی قیمت اچانک آسمان سے باتیں کرنی لگیں۔ ذرائع کے مطابق ایسٹ ویسٹ اسٹینڈ کا سب سے سستا ٹکٹ 15سو کا تھا جو اب18ہزار(پاکستانی 35ہزار روپے) میں فروخت کیا جا رہا ہے۔نارتھ اسٹینڈ کا ٹکٹ 5ہزار کا تھا جو اب36ہزار میں فروخت کیا جارہا ہے۔ہولی گریل جو وی آئی پی کے لیے مخصو ص ہے اس کی ٹکٹ ڈھائی لاکھ بھارتی روپے(پاکستانی478,666 روپے) میں فروخت کی جارہی ہے۔