تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

امریکا: خاتون ڈرائیور کی غلطی،دیوہیکل ٹرک سڑک پر الٹ گیا

جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…خاتون ڈرائیور گاڑی چلاتے ہو ئے اپنی معمولی غلطیوں کی وجہ سے اکثر تنقید کا شکار بنتی رہتی ہیں لیکن بر طا نیہ میں ایک خاتون نے غلط سمت کار چلاتے ہو ئے ایک دیوہیکل ٹرک کو سٹرک پر الٹا دیا ۔20سالہ خاتون نے کا ر کو سٹرک کی غلط سمت میں چلا یاجس کے باعث کار اپنی غیر متوقع آمد کی وجہ سے سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی ۔کار سے ٹکرانے کے بعد ٹرک الٹتا ہو ا دور جاکر سٹرک پر ڈھیر ہوگیا اور اس پر رکھی ہو ئی سیمنٹ کی بوریاں سٹرک پر بکھر گئی ۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں کو ئی جا نی نقصان نہیں ہو ا تاہم پولیس نے ان خاتون پر خطر نا ک اور غلط ڈرائیونگ کر نے کے جرم میں جر ما نہ عائد کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.