29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
چین میں تابکاری کا پتہ لگانے والے ریمورٹ کنٹرول روبوٹ تیار
جنگ نیوز -
بیجنگ …چین نے کیمیائی مادوں اور تابکاری کا پتہ لگانے والے ریمورٹ کنٹرول روبوٹ تیار کرلیے جواونچی جگہوں پر چڑھنے اور ڈھلوان سے اترنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ مشرقی چین کی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس ریمورٹ کنٹرول روبوٹ کو تیار کیاہے جو فوکوشیما میں کام کرنیوالے روبورٹس جیسے ہیں۔یہ کیمیائی مادوں اور تابکاری کا پتہ لگانے کے ساتھ ساتھ اونچی جگہوں پر چڑھنے اور ڈھلوان سے اترنے میں خوب مہارت رکھتے ہیں۔88سینٹی میٹر اونچااور30کلووزنی ملبے میں تابکاری کی نشاندہی ،پانی اور سیڑھیوں میں سے بھی گزرسکتاہے۔