تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

فیصل آباد کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی تیسرے روز بھی بند

جنگ نیوز -
فیصل آباد…فیصل آباد کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی تیسرے روز بھی بند ہے، جس سے صنعتی پیدواررکنے کے ساتھ یومیہ اجرت پر کام کرنیوالے ہزاروں مزدور بھی بے روزگار ہیں ۔سوئی نادرن گیس پائپ لائن کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق فیصل آباد کی صنعتوں کو30 اپریل کی صبح گیس کی فراہمی بند کر دی گئی تھی ۔ شیڈول کے مطابق صنعتوں کو گیس آج شام چھ بجے تک بحال کر دی جائیگی۔ دوسری طرف صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی پندرہ مارچ کے بعد سے صنعتوں کیلئے گیس کی لوڈشیڈنگ نہ ہونے کا اعلان کر چکے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ہفتے میں ساڑھے تین روز کیلئے گیس کی بندش ناقابل فہم ہے اور وہ وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر ٹیکسٹایل انڈسٹری کیلئے گیس کی بندش کا سلسلہ ختم کیا جائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.