29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
درہ آدم خیل کی مرکزی مارکیٹ میں خودکش دھماکا، متعدد افراد زخمی
جنگ نیوز -
کوہاٹ …درہ آدم خیل کے مرکزی بازار میں خود کش دھماکا ہوا ہے، جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں ، جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔کمشنرکوہاٹ کے مطابق کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل کے مرکزی بازار خالدمارکیٹ میں ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا ، جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز کے حکام جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کو حصار میں لے لیا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جارہاہے۔ دہشت گردی کا نشانہ بننے والی خالد مارکیٹ میں زیادہ تر اسلحہ کی دکانیں ہیں۔