تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جاپان :زلزلے سے تباہ چوتھے ری ایکٹر کی اندرونی حالت کی ویڈیو جاری

جنگ نیوز - ٹوکیو…جاپان میں زلزلے سے تباہ ہونیوالے ری ایکٹر4کی اندرونی حالت کی نئی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔جاپان میں سونامی اور زلزلے کے بعد بحران تیسرے ہفتے میں داخل ہوگیاہے جس سے ہلاک اور گم شدہ افراد کی تعداد 28 ہزار تک پہنچ گئی ہے،جاپان اور امریکا کے ہزاروں فوجیوں نے زلزلے اور سونامی کے بعد لاپتہ ہونے والے شہریوں کی تلاش کیلئے مہم شروع کردی۔ ادھر کرین میں نصب کیمرے کی مدد سے فوکوشیماکمپلیکس کے ری ایکٹر4 کی اندرونی حالت کی ویڈیو بنائی گئی ہے۔ٹیپکو کی جانب سے جاری اس ویڈیو میں دھواں أٹھتا دکھایا گیا ہے،جبکہ جاپانی کابینہ کے چیف سکریٹریYukio Edanoکاکہناہے کہ پلانٹ کے قریب سے رہائشیوں کاانخلالمبے عرصے تک ہوتارہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.