29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
شکیرا نے ہیٹی کے زلزلہ متاثرین کیلئے سوئیٹر بننے شروع کردیئے
جنگ نیوز -
پورٹ او پرنس…فٹ بال ورلڈ کپ کا آفیشل سانگ گا کر دنیابھر میں سکہ جمانے والی کولمبین اسٹارشکیراآج کل ہیٹی میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ سوئیٹر بن رہی ہیں۔ شکیرا ان دنوں فلاحی کاموں میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے کئی ملکوں کے دورے پر ہیں اور پہنچیں ہیٹی،جہاں ان کی بیئر فوٹ فاؤنڈیشن پہلے ہی کام کررہی ہے۔شکیرا نے اسکول کے بچوں کے ساتھ ڈانس کیا۔بیئرفاؤنڈیشن اور ساتھی فلاحی تنظیموں نے ہیٹی میں تعمیرات کے لیے4 لاکھ ڈالرعطیہ کیے ہیں۔