تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ملک بھر میں گرمی کے ساتھ لوڈشیڈنگ بھی زوروں پر

جنگ نیوز -
کراچی …بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی 16 سے 20 گھنٹے کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔ادھر سندھ میں بھی گرمی کا زور بڑھتے ہی بجلی کی فراہمی بھی کم ہوگئی ہے ۔بلوچستان کے جنوبی علاقوں نصیر آباد،جعفر آباد،سبی ،جھل مگسی سمیت مختلف علا قوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ شہری علاقوں میں 16 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں18 سے20 گھنٹے کردیاگیا ہے۔جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے اور پانی کی قلت کا سامنا ہے۔خیبرپختونخوا کے علاقوں کوہاٹ،لکی مروت اور قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں16سے18گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروبار بری طرح متاثر ہے ۔سندھ میں بھی گرمی کی لہر جاری ہے ۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی دادو میں پڑی جہاں دن کے اوقات میں درجہ حرارت40 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔ گرمی کے دوران کئی کئی گھنٹوں کی بجلی کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔حیدر آباد،سکھر،لاڑکانہ،جیکب آباد سمیت مختلف شہروں میں گرمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ سے اسپتالوں میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔نواب شاہ میں گرمی کا زور بڑھتے ہی برف اور دیگر ٹھنڈے مشروبات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جبکہ برف کے کارخانوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ بار بار بجلی کی بندش کی وجہ سے ان کو نقصان ہو رہا ہے۔جنوبی پنجاب کے شہروں ،ملتان ،بہاول پور،بہاول نگر،لیہ ،مظفر گڑھ سمیت مختلف شہروں میں موسم قدرے بہتر ہے تاہم شہری علاقوں میں6اور دیہی علاقوں میں10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.