29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
نیویارک: چڑیاگھر سے غائب ہونیوالا کوبرا ایک ہفتے بعد مل گیا
جنگ نیوز -
نیویارک…نیویارک کے چڑیاگھر سے اچانک غائب ہوکر خوف و ہراس پھیلانے والا بلیک کوبرا آخرکارایک ہفتے بعدمل ہی گیا۔برونکس چڑیاگھر کی انتظامیہ کے مطابق زہریلا مصری کوبرا فروری میں یہاں لایا گیاتھا اورایک ہفتہ قبل اچانک اپنے جنگلے سے غائب ہوگیا ۔جس کے بعد چڑیاگھرمیںreptilesسیکشن بند کرنے کے بعد کوبرا کی تلاش شروع کردی گئی تھی اور یہ کوبرا گزشتہ روز اپنے جنگلے سے تقریباًدو سو فٹ کے فاصلے پر پایا گیا۔